ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیجریوال حکومت نے دہلی میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا حکم جاری کیا

کیجریوال حکومت نے دہلی میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا حکم جاری کیا

Mon, 15 Jun 2020 20:47:32    S.O. News Service

نئی دہلی،15/ جون (آئی این ایس انڈیا) ملک کی دارالحکومت دہلی میں کورونا کا معاملہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دہلی حکومت نے حال ہی میں مرکزی حکومت کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی، جس میں مرکزی حکومت نے دہلی میں کورونا کیسوں کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے بعد دہلی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا گیا ہے۔ سرکاری اور نجی لیبوں کو جاری کردہ اس حکم میں کہا گیا ہے، لیب اپنی پوری صلاحیت اور ذمہ کے ساتھ کام کریں اور اپنی ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ کریں تاکہ مطالبہ پورا کیا جاسکے۔ نجی لیبوں میں جانچ کے لئے بھیجے جانے والے نمونوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کی کوئی قیدنہیں ہے، لیکن ان کو 24سے48 تک نتائج دینا ہوں گے۔حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام نمونے آئی سی ایم آر کی گائیڈ لائن کا سختی کے ساتھ عمل کرنے کے لیے جائیں اور آر ٹی۔پی سی آر ایپ کے بغیر کوئی نمونہ نہیں لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دہلی میں کورونا نمونے کی جانچ کرنے کے لئے کل 42 لیب ہیں جن میں سے 18 سرکاری اور 24 نجی ہیں۔


Share: